حماس: مزید صہیونی قیدیوں کی رہائی جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے سے وابستہ ہے

تہران (ارنا) حماس کے ترجمان نے غزہ پٹی میں عارضی جنگ بندی کے لیے مشرق وسطیٰ کے امور کے لیے امریکی ایلچی کے منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غزہ پٹی میں باقی ماندہ صہیونی قیدیوں کو جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں مذاکرات کے ذریعے ہی رہا کیا جائے گا۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ غزہ پٹی میں مزاحمت کے زیر حراست باقی ماندہ صہیونی قیدیوں کو صرف جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں ہی رہا کیا جائے گا۔

انہوں نے تاکید کی کہ غزہ پٹی میں جنگ بندی معاہدہ 3 مراحل پر مشتمل ہے۔ دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے اپنے آغاز سے 16واں دن مقرر کیا گیا ہے اور ہم اس کے لیے پرعزم ہیں۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ جو لوگ حماس کے فوجی ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے مزاحمت کاروں سے صہیونی قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں، انہیں قابضین کو جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کو  ماننے پر مجبور کرنا ہوگا۔

قابضین پہلے مرحلے میں توسیع کے ذریعے صورتحال کو واپس صفر پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ جنگ کے خاتمے کا کوئی عہد کیے بغیر صرف اپنے اسیروں کی رہائی چاہتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .